ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل:کھانے کے ہوٹل میں لائسنس کے بغیر شراب فروشی۔پولیس کا چھاپہ۔ ہوٹل مالک گرفتار

بھٹکل:کھانے کے ہوٹل میں لائسنس کے بغیر شراب فروشی۔پولیس کا چھاپہ۔ ہوٹل مالک گرفتار

Mon, 23 Sep 2019 18:27:25    S.O. News Service

بھٹکل 23/ستمبر (ایس او نیوز) یہاں سے قریب شیرالی میں واقع ہوٹل کرشنا پرساد ہوٹل میں بغیر لائسنس کے شراب فروشی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر بھٹکل تعلقہ اے ایس پی نکھل بی کی قیادت میں چھاپہ مارا گیاجس کے دوران کھانے کے ہوٹل میں غیرقانونی طور پر شراب فروخت کرنے کی بات ثابت ہوئی۔

 پولیس نے ہوٹل کے مالک کرشنا پرسادہوٹل کے مالک کرشنا مورتی ہونپّا نائک کو گرفتار کرلیا۔کیس داخل کرنے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالتی حراست کاروار سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔


Share: